سرینگر //سرینگر ضلع میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں کمی آئی ہے اور2ماہ بعد روزانہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 250سے کم ہوکر 222تک پہنچ گئی ہے۔اسطرح سرینگر شہر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 66ہزار641تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری لہر کے ابتدائی دو ماہ کے دوران سرینگر شہر میں وائرس سے 36ہزار 471افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ 6اپریل کو سرینگر شہر میںسرگرم معاملات کی تعداد 1668تھی جو 2ماہ میں بڑھکر 3432ہوگئی ہے۔ اسطرح دو ماہ کے دوران سرگرم معاملات میں بھی 100فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ سرینگر شہر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 320افراد اپنی جان گنواچکے ہیں ۔ 6اپریل کو سرینگر شہر میں 476متاثرین فوت ہوئے تھے جنکی تعداد اب بڑھکر 796ہوگئی ہے۔ڈی سی سرینگر محمد اعجاز اسد نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ سرینگر میں سنیچر کو صرف222مثبت کیس سامنے آئے، دوسری لہر شروع ہونے کے بعد یہ سب سے کم ہے۔ اعجاز اسد نے اپنے ٹیوٹ میں مزید لکھا ’’ مر بانی کرکے یاد رکھیں، ایسا لگتا ہے کہ وائرس ختم ہورہا ہے لیکن یہ دور دوبارہ پلٹ کر حملہ کرنے کیلئے ہوتا ہے‘‘۔