رب نے ایسی بنائی ہے ذات آپ کی
ملکیت ہے شہا کائنات آپ کی
اس پہ شاہد احادیث و قرآن ہیں
بات رب کی ہے سرکار بات آپ کی
صدق دل سے پڑھیں مصطفے پر درود
ختم ہو جائیں گی مشکلات آپ کی
اُن کی الفت بسائے رہیں قلب میں
ہوگی ایمان پر ہی وفات آپ کی
رکھیے گا لب پہ نغمات صل علیٰ
ٹوٹے جس دم طنابِ حیات آپ کی
نعت ہو ہی نہیں سکتی مجھ سے رقم
ہو نہ جب تک شہا التفات آپ کی
ان کی مدحت کیے جائیں شارق ؔرضا
اس کے صدقے میں ہوگی نجات آپ کی
سید شارقؔ خالدی
شاہجہاں پوری اُتر پردیش
موبائل نمبر؛9450684815