سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں پیر کو ایک24سالہ نوجوان پھسل کر دریائے جہلم میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق منظور احمد ولد مشتاق احمد مراد ساکن حیات پورہ چاڈورہ دریائے جہلم سے ریت نکالنے میں مصروف تھا۔ اس دوران اُس کا پیر پھسل گیا اور وہ دریا میں جاگرا۔
منظور کی تلاش کا کا م فوری طور پر شروع کیا گیا اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک یہ کام جاری تھا۔