سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے اشموجی علاقے میں پیر کو ایک 31سالہ ذہنی طور مریض شہری کی ایک سڑک حادثے میں موت واقع ہوگئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ شہری کو میر پور اشموجی کے نزدیک ایک ڈمپر گاڑی نے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اُسے فوری طور ضلع اسپتال کولگام پہنچایا گیا جہاں اُسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔
رئیس احمد بٹ ولد عبد الغنی بٹ نامی یہ شہری میر پورہ اشموجی کا باشندہ تھا۔
اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔