سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے سیاحتی مقام اہرہ بل کے نزدیک پیر کو ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔اس حادثے میں مذکورہ موٹر سائیکل پر ہی سوار دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اہرہ بل وٹو کے نزدیک ایک موٹر سائیکل پر دو افراد جارہے تھے جب وہ ایک گاڑی سے ٹکرا گئے۔
اس حادثے میں صہیب احمد ماگرے ولد مرحوم جاوید احمد ماگرے اور ساحل اقبال ماگرے ولد محمد اقبال ماگرے زخمی ہوگئے۔
اُنہیں نزدیکی طبی مرکز پہنچایاگیا جہاں صہیب زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ ساحل کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔