سرینگر//محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے گذشتہ شام وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں تیندوا کے دو بچوں کو زندہ پکڑا۔حکام نے لوگوں کوخبر دار کرتے ہوئے کہا کہ پکڑے گئے جنگلی جانوروں کے بچوں کی ماں آس پاس ہی ہوسکتی ہے اس لئے اُنہیں محتاط رہنا چاہئے۔
حکام نے منگل کو کہا” تیندوا کے دو بچوں کو پونچھ۔گنڈ بیروہ میں پکڑا گیا ہے جن کی ماں قریب ہی موجود ہوسکتی ہے، اس لئے لوگوں کو چوکنا رہنا چاہئے “۔
قابل ذکر ہے کہ وسطی ضلع کے اومپورہ میں گذشتہ جمعہ کو ایک دلدوز واقعہ میںایک معصوم بچی جنگلی جانوروں کا شکار ہوگئی۔