سری نگر// پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن یا عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ نے سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر یوسف تاریگامی کو الائنس کا ترجمان مقرر کیا ہے۔
بدھ کو یہاں پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر منعقد ہ الائنس کی میٹنگ کے بعد نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تاریگامی کو اتحاد کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا”ہمارے ترجمان تاریگامی ہوں گے“۔