Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 11, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
20 Min Read
SHARE

بڈگام کے شالی گنگا نالہ سے نو عمر کی لاش برآمد 

ارشاد احمد 
 
بڈگام//بڈگام کے علاقہ اریگام میں شالی گنگا نالہ پر زیر تعمیر پل سے گرنے والے نوعمر لڑکے کی لاش بازیاب کرلی گئی ہے۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ روز بدھ کی سہ پہراریگام میں بہنے والے شالی گنگا نالہ میں گرکر ڈوب جانے والے عرفان احمد بٹ ولد عبدالرشید ساکنہ اریگام بڈگام کی لاش ، پولیس ، مقامی لوگوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عملے کی مدد سے بازیاب کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش جائے واقع سے سو میٹر کی دوری سے برآمد کی گئی ۔پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش کو آخری رسومات کیلئے پسماندگان کے سپرد کیا ،کمسن کی لاش جب اس کے آبائی گھر پہنچی تو وہاں پھر سے کہرام مچ گیا ۔ 
 

ان لاک کا مطلب وبائی بیماری کا خاتمہ نہیں

ڈی سی سرینگر کا پولیس افسران کے ہمراہ لالچوک کادورہ 

سرینگر //ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے کہا ہے کہ ان لاک کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وبائی بیماری کورونا وائرس کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ کے این ایس کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنراعجاز اسد نے ایس ایس پی سرینگر سندیپ چودھری، ایس ایس پی (ایسٹ) اورایس ڈی پی او (ایسٹ) کے ہمراہ لالچوک کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ’’ میںنے دیکھا کہ کیا عوام معیاری عملیاتی طریقہ کار (SOP)پر عملدرآمد کررہے ہیں یا نہیں؟۔‘‘ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا ’’ہم یہاں یہ یقینی بنانے کیلئے آئے ہیں کہ معیاری عملیاتی طریقہ کار پر شہری من و عن عمل کررہے ہیں، حکومت نے کورونا لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کیا ہے، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وبا کا خاتمہ ہوچکا ہے‘‘۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہاکہ معیاری عملیاتی طریقہ پر عمل نہ کرنے سے دوبارہ لاک ڈائون اور سخت اقدامات ہونگے ۔لہٰذا عوام کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے رہنما خطوط پر عملدرآمد کرنا ہے۔ 
 

کی خلاف ورزیاںSOP

۔19افرادگرفتار 1لاکھ62ہزار جرمانہ وصول 

سرینگر//لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں پولیس نے19افراد کو حراست میں لیا۔ وباء پر قابو پانے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے رہنما خطوط ،قواعد ،میعاری عملیاتی طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے پر وادی کشمیر میں 1572 افراد سے ایک لاکھ62ہزار100روپے کا جرمانہ وصول کیا جبکہ 19 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 3 ایف آئی آر درج کئے گے ۔ ا علاوہ ازیں شوپیاں اور بانڈی پورہ میں کوویڈ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 36 گاڑیاں بھی ضبط کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کویڈ کے رہنما اصولوں ،قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا مقصد وادی کشمیر کے تمام اضلاع میںاس کا خاتمہ ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔
 

کلچر ل اکیڈیمی میں خصوصی ٹیکہ کاری مہم کا اِنعقاد

سرینگر//سیکرٹری جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز راہل پانڈے کی ہدایت میں جمعرات کو یہاں کلچر ل اکیڈیمی کے اَحاطے میں ایک ٹیکہ کاری مہم کا اِنعقاد ہوا۔ایڈیشنل سیکرٹری کلچرل اکیڈیمی سجیو رانا نے کہا کہ اکیڈیمی کے فرنٹ لائن کارکنوں ، فنکاروں اور ملازمین کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے خصوصی مہم کا اِنعقاد کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ مہم سارا دِن جاری رہی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگا سکیں۔دریں اثناـء نامور گلوکارہ وحید جیلانی نے کلچرل اکیڈیمی میں ویکسی نیشن  کیمپ کے اِنعقاد پر اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ مہم فنکار برداری کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے منعقد کی گئی ہے۔
 

کویڈ کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی :ڈی سی بڈگام 

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے جمعرات کو کہا کہ کویڈ ۔19 کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور اُنہوں نے ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کویڈ ۔19 کے لازمی ایس او پیز پر من و عن سختی سے عمل پیرا رہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اَب مجموعی مثبت معاملات  1400ہیں ۔ گزشتہ دو دِنوں سے یومیہ بنیاد پر معاملات کی تعداد میں مزید کمی آئی ہے اور اَب یہ 4.87 فی صد ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین دِنوں سے اَموات کی شرح 0.23 فیصد سے بڑھ کر 0.52 فیصد ہوگئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووِڈ ۔19 ایس او پیز ، رہنما خطوط پر عمل کریں۔
 

پی آر آئی کی ترقی پسندانہ تقویت 

روہت کنسل نے وسیع تعاون کی یقین دہانی کرائی  

پلوامہ//پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی روہت کنسل نے جمعرات کو ضلع ترقیاتی کونسلوں کے ممبران سے مقامی ضروریات اور لوکل سیلف گورنمنٹ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، ایس ایس پی آشیش مشرا، اے ڈی سی ترال ایس اے رینہ ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن عبدالباری اَندرابی اور تمام ڈی ڈی سی ممبران نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے تیسری درجے کی حکومت کے منتخب نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل نے یوٹی میں مقامی ضروریات کیلئے فعال نچلی جمہوریت کی بنیاد رکھی ہے۔اُنہوں نے ضلعی ترقیاتی کونسل پر زور دیا کہ وہ منصوبہ بندی کے دوران حصہ لینے والی جمہوریت کی حوصلہ افزائی کریں اور کووِڈ۔19 کے بعد ترقیاتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں ۔اِس موقعہ پر ممبروں نے سیکرٹری کو انہیں درپیش مختلف اَمور سے متعلق آگاہ کیا اور ممبران نے حکومت سے تعاون کا مطالبہ کیا۔سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران کو پی آر آئی کی ترقی پسندانہ تقویت کیلئے وسیع تعاون اور مدد کی یقین دہائی کرائی اور ان کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔
 
 

نالہ مدومتی کے کناروں پر لوگوں کے ٹہلنے پر روک 

بچوں کو نہانے سے بھی روکا جائے :ڈپٹی کمشنر 

بانڈی پورہ //عازم جان // نالہ مدمتی میں پانی کا بہائو بڑھ جانے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالے کے دونوں کناروں پر کسی کو ٹہلنے نہیں دیا جائے اورنہ ہی بچوں کو نہانے دیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیلدار بانڈی پورہ کو ہدایت دی ہے کہ اس جاری حکمنامہ پر سختی سے عمل کریں، چنانچہ نالہ مدمتی میں جون جولائی کے مہینوں میں پہاڑوں پر برف پگلنے سے پانی کا بہائو بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے چونکہ کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ کا پانی بھی نالہ مدمتی میں نالہ بونار کے ذریعے تحلیل ہوجاتا ہے۔ اسی تناظر میں ڈپٹی کمشنر نے یہ موزون اور قابل ستائش فیصلہ لوگوں کے تحفظ کیلئے لیا ہے ۔
 
 

وانگت کنگن میں صف ماتم

۔37روز بعد نوجوان کی لاش لواحقین کے سپرد

 کنگن//غلام نبی رینہ//وانگت کنگن میں لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش کو پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا۔ 37روز سے لاپتہ نوجوان جاوید احمد میر ولد غلام نبی میر کی لاش کو گذشتہ روز مقامی لوگوں، رشتہ داروں اور پولیس نے گورونالہ ناراناگ سے برآمد کیا  جس کے بعد لاش کو قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد ورثاء کے سپرد کیا گیا ۔اس دوران جب مذکورہ نوجوان کی لاش کو اس کے آبائی علاقے وانگت پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں دفعہ 174کے تحت کیس درج کیا ہے۔
 

ٹنگمرگ میں منہ کھر کی بیماری سے کئی مویشی ہلاک 

مشتاق الحسن 
 
ٹنگمرگ//نگمرگ کے شرائے،فیروزپورہ اور باٹو میں مویشی منہ کھر کی بیماری میں مبتلا ہوکر ہلاک ہورہ ہیں اور اب تک درجنوں مویشی منہ کھر کی بیماری کی لپیٹ میں اکر ہلاک ہوچکے ہیں۔شرائے نامی گائوں میں محمد سلطان خان اور محمد مقبول ماگرے کی دو گائیں جو بیس لیٹر دودھ دیتی تھیں منہ کھر کی بیماری سے ہلاک ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں نے حال ہی میں یہ دو گائیں قریب دو لاکھ روپئے میں خریدی تھیں۔ اسی طرح فیروزپورہ اور باٹو نامی دیہات میں بھی منہ کھر کی بیماری سے درجنوں گائیں اور بیل ہلاک ہوئے ہیں۔بتایا جاتاہے کہ اس سال محکمہ انیمل ہسبنڈری نے لاک ڈائون کی وجہ سے علاقے میں منہ کھر کی بیماری کو قابو کرنے کے لیے مویشیوں کی ویکسی نیشن نہیں کی  جس کی وجہ سے بیماری تیزی کے ساتھ پھیل جانے سے مویشی پے درپے ہلاک ہورہے ہیں اورلوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔انہوں نے علاقے میں منہ کھر سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسین مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
 
 

کولگام میں شہری غیر قانونی شراب سمیت گرفتار

سرینگر //کولگام پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران قاضی گنڈ تھانہ نے ایس ڈی پی او قاضی گنڈ کی نگرانی میں شاہراہ پرناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں پایا گیا۔ مذکورہ شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے غیر قانونی 15بوتلیں شراب برآمد کرلیں۔مذکورہ شخص کی شناخت بشارت احمد شیخ ساکن چکی راجوالی ویسو کے بطو رہوئی ہے ۔ قاضی گنڈ تھانہ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 134/2021 درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی ۔
 

 علی محمد ساگر سے تعزیت پرسی

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، رکن پارلیمان محمد اکبر لون، وسطی زون صدر علی محمد ڈار، عرفان احمد شاہ، خواتین ونگ صدر شمیمہ فردوس، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد، صوبائی صدر خواتین ونگ انجینئر صبیہ قادری اورسید توقیر احمدنے پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔
 

آثار شریف پنجورہ شوپیان کے متولی کا اظہارتعزیت

سرینگر//آثار شریف پنجورہ شوپیان کے متولی میر بشیر احمد نے شوپیان کی معروف سماجی شخصیت خواجہ غلام حسن خان ساکن شوپیان کی شریک حیات کی رحلت پر رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
 

پروفیسر ندیم کی پہلی برسی

سنٹرل یونیورسٹی میں یادگاری تقریب

گاندربل/ارشاد احمد/سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں شعبہ اسکول آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام پروفیسر این اے ندیم کی پہلی برسی کے موقع پرایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ورمرحوم کو خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمعراج الدین میر نے اپنے خطاب میں ان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ بہت طویل عرصہ تک کام کیا اور انہوں نے مختلف علمی امور پر ان سے تجاویز طلب کیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کے میدان میں پروفیسر ندیم کی شراکت قابل تحسین اور وسیع پیمانے پر قابل اعتراف ہے۔رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر نے اساتذہ،شعبہ فزیکل ایجوکیشن اینڈ ڈیزائن اینڈ انوویشن سینٹر کے شعبہ کے قیام پر پروفیسر ندیم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔فائنانس آفیسر پروفیسر فیاض اے نیکہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروفیسر ندیم ہمیشہ مثبت ذہن کے ساتھ رہتے تھے اور ان کے تمام نظریات اور کوششوں کے مطلوبہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ شعبہ اقتصادیات کے سربراہ پروفیسر جی ایم بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروفیسر ندیم بہت ہی شائستہ تھے اور وہ صرف اپنے تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہتے تھے۔مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے شعبہ سکول آف ایجوکیشن کے سربراہ ڈاکٹر سید ظہور گیلانی نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں مرحوم پروفیسر ندیم کی خدمات اور شراکت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر انہوں نے پروفیسر ندیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔پروفیسر پروین پنڈت نے بتایا کہ انہوں نے پروفیسر ندیم کی مہارت کو کالج آف ایجوکیشن مولانا آزاد روڑ سرینگر میں کالج کی بہتری کے لئے استعمال کیا ، جس سے اس ادارے کو ترقی دینے میں مدد ملی ہے۔ 
 

ڈاکٹرجاوید احمدCEOگاندربل کے بطور تعینات

بچوں کی مؤثر اور معیاری آن لائن کلاسزہماری اولین ترجیح

گاندربل//بچوں کو موثر اور معیاری آن لائن کلاسز فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہوگی۔ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر جاوید احمد نے آج چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل کا عہدہ سنبھالنے کے دوران کیا۔اس دوران ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل نذیر احمد اور دیگر عملے نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی ڈاکٹر جاوید نے ایک میٹنگ طلب کی جس میں دفتر میں موجود سبھی افسران اور عملے نے شرکت کی۔ انہوں نے تمام عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض لگن اور تندہی کے ساتھ انجام دیں۔ سی ای او نے ضلع کے تعلیمی عملے پر زور دیا کہ وہ COVID-19کے چلتے آن لائن کلاسز کا محکمے کے وضح کردہ رہنما خطوط کے مطابق اہتمام کریں اور ان کو مزید سودمند بنائیں۔ ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ ضلعے کے تمام تدریسی اورغیر تدریسی عملے کے معاملات کے سلسلے میں دفتر میں موجود کیسز کا حل کم سے کم مدت میں کیا جائے گا اور دفتر میں نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے سلسلے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 
 

حضرت بابا حیدر ریشیؒ کا عرس 

 ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے ولی کامل حضرت بابا حیدر ریشی المعروف ریشی مولؒ کے عرس مبارک پر اہل کشمیر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے سلسلے میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اِس بات پر فخر ہے کہ اہل کشمیر کو اللہ نے بزرگان دین کی نعمتوں سے مالا مال کیا ہے۔ پارٹی کے دیگر لیڈران نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔
 
 

چاڈورہ تھانہ میںخواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح 

بڈگام//ایس ایس پی بڈگام نے چاڈورہ تھانہ میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا۔چاڈورہ کے علاقہ میں خواتین سے متعلق مسائل اور شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور فوری حل کے طریقہ کار کی فراہمی کے لئے ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے تھانہ میں ایک ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد خان ، ایس ڈی پی او چرارشریف سلیم جہانگیر ، ڈی ایس پی چاڈورہ اور ایس ایچ او چاڈورہ کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 
 

 انسانی جانوں کا زیاں تشویشناک:جاوید بیگ

 خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں کی جیو ٹینگ کا مطالبہ 

سرینگر//اپنی پارٹی نے حکومت سے گذارش کی ہے کہ جموں وکشمیر میں انسان وحیوان تصادم کو کم سے کم کرنے کے لئے وسائل، افرادی قوت پر توجہ دی جائے اور فیلڈ عملہ کو مناسب تربیت دی جائے۔ ایک بیان میں پارٹی ترجمان جاوید حسن بیگ نے کہا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کو جدید ترین آلات وسامان سے لیس کیاجانا چاہئے تاکہ جنگلی جانوروں کی طرف سے انسانوں پر کئے جانے والے حملوں کے دوران نقصان کم سے کم ہو۔ بیگ نے مطالبہ کیا’’حکومت کو چاہئے کہ محکمہ وائلڈ لائف سٹاف کو جدید سائنسی آلات جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لئے مہیا کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ جنگلی جانوروں کی ڈیجیٹل ٹیگنگ سے نہ صرف ایسے جانوروں کو محفوظ کیاجاسکتا ہے بلکہ اِ س سے یقینی طور پر انسانی جانوں کا بھی تحفظ کرنے میں مدد ملے گی۔ بیگ نے وائلڈ لائف سٹاف کے لئے تربیتی کورس شروع کرنے پر بھی زور دیا ہے تاکہ اُنہیں جنگلی جانوروں کے انسانی بستیوں میں داخل ہونے کے بعد نپٹنے کے لئے تازہ ترین تکنیک اور طریقہ کار بارے جانکاری دی جاسکے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے گذارش کی کہ حالیہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف کو ضمنی رقومات مختص کی جائیں۔ بیگ نے یہ بھی کہا ہے کہ میونسپلٹیوں کی طرف سے شہر و قصبہ جات میں گھوم رہے آوارہ کتوں کو پکڑ کر جنگلات کے حدود کے نزدیک ڈالاجارہا ہے جوکہ جنگلی جانوروں کو انسانی بستیوں کی طرف آنے کی لالچ دینے کا بھی سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ بلدیاتی اداروں کو ایڈوائزری جاری کی جائے کہ وہ آوارہ کتوں کے مسئلہ سے نپٹنے کے لئے کوئی بہتر حل نکالیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: جموں بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا تیسرا قافلہ روانہ
تازہ ترین
وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی
تازہ ترین
صوبائی کمشنر، آئی جی پی، ڈی سی، ایس ایس پی سرینگر نے لال چوک میں محرم جلوس میں شرکت کی، عزاداروں کو پانی پیش کیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ

July 4, 2025
کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025
کشمیر

صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پُرعزم :وزیراعلیٰ ۔10 ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?