سرینگر//ارشاد احمد//شالیمار سرینگر میں المناک حادثہ میں جمعرات کو17سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ شالیمار باغ کے قریب فوٹوگرافر کی دوکان پر سیلزمین عادل احمد آہنگر ولد محمد شفیع ساکنہ گھنڈ تلہ ہارون دوکان کی چھت پر چڑھ کر بجلی کی ترسیلی لائنوں کی مرمت کررہا تھا کہ اچانک اس کاہاتھ ہائی ٹینشن لائن کو چھوگیا جس سے اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ گر گیا۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کی مدد سے اسے فوری طور پر پبلک ہیلتھ سنٹر حبک منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔