سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں ایک14سالہ لڑکی نالہ ویشو میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی۔یہ واقعہ جمعہ کی صبح ضلع کے ریشنگری علاقے میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مفروشا مشتاق دختر مشتاق احمد اچانک پھسل کر نالے میں گرگئی جس کے فوراً بعد بچاﺅ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کے دوران بچی کو بے ہوشی کی حالت میں بر آمد کرنے کے بعد نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا تو ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طبی اور قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد میت کو ورثاءکے حوالے کیا گیا۔