سری نگر//سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے سری نگر کے شیئر گڈھی کمپلیکس کا دورہ کیا اور اس کی بحالی، تحفظ اور دوبارہ اِستعمال کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل عمارت کے لئے 137 کروڑ کے منصوبے کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ ناظم آرکائیوز ،آر کیولوجی اور میوزیم راہل پانڈے ، ڈائریکٹرپلاننگ ٹوراِزم ایند کلچر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ( ایم اینڈ ڈبلیو ) محکمہ سیاحت تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیوز ، آرکیولوجی اور میوزیم کشمیر نے سیکرٹری کو شیئر گڈھی اولڈ اسمبلی کمپلیکس کی بحالی اور تحفظ کے منصوبے کے بارے میں جانکاری دی۔ اُنہوں نے تاریخی کمپلیکس کے دوبارہ اِستعمال کے منصوبے کے بارے میں بھی وضاحت کی۔شیئر گڈھی کے اٹھارہویں صدی کے ڈھانچے جو افغان اور ڈوگرہ حکومتوں کے وقت کا ہے، کو سری نگر میں آرٹ میوزیم گیلری کے طور پر قرار دیا گیا ہے ۔ تعمیراتی ڈیزائن اور تعمیراتی خصوصیات کے پیش نظر عمارت کی وراثتی اہمیت ہے ۔ اِسی طرح اولڈ کونسل بلڈنگ تاریخی ہے اور اِس کو ایک حیرت انگیز جمالیاتی اہمیت حاصل ہے۔بعد میں سیکرٹری نے قانون ساز کونسل کی عمارت کا دورہ کیا جسے بحال کیا جارہا ہے اور اس کو ایک آرٹ گیلری میوزیم کے طور پر تیار کیا گیا ہے ۔جس کی لاگت کا تخمینہ 39.97 لاکھ روپے ہے ۔ اُنہوں نے آرٹ گیلری پر جاری کاموںکا جائزہ لیااور ایگزیکٹیو ایجنسی کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو گیلری میں باقی کاموں کے لئے ٹینڈر نکالنے کی بھی ہدایت دی تاکہ بروقت کام مکمل ہوجائے۔دریں اثنا سیکرٹری نے ہیرٹیج سٹون بلڈنگ کا بھی دورہ کیا اور وہاں ہونے والے تحفظاتی کاموں کا جائزہ لیا۔