بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ کے لالپورہ کنزر ٹنگمرگ علاقے میں بدھ کو ایک تندوے نے بھیڑ خانے میں گھس کر تین بھیڑوں کو چیڑ پھاڑ کر ہلاک کردیا۔
معلوم ہوا ہے کی 29 اور 30 جون کی درمیانی شب کوایک تیندوے نے بشیر احمد راتھر کے بھیڑ خانے میں گھس کر تین بھیڑوں کو ہلاک کیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے کچھ دن قبل کنزر کے ہی رامبیل علاقے میں ایسا ہی واقع پیش آیا تھا جس دوران جنگلی جانور نے 24 بھیڑوں کو ہلاک کیا تھا۔
مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان خونخوار جانوروں کو قابو یا ہلاک کرکے لوگوں کو مزید نقصان سے بچائے۔