سری نگر// جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز دربار مو ملازموں کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
ان ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ یونین ٹریٹری کی دونوں دارالحکومتوں سری نگر اور جموں میں تین ہفتوں کے اندر اندر سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کریں۔
انتظامیہ کا فیصلہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دربار مو کی قدیم روایت کو ختم کرنے کے اعلان کے کچھ دن بعد لیا گیا ہے۔