راجوری ،پونچھ کے بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی بند
جاوید اقبال
مینڈھر //بجلی کی مین سپلائی لائن میں آئے خلل کی وجہ سے خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع میں بجلی سپلائی کئی گھنٹوں سے بند ہے جس کی وجہ سے عام صارفین کے متاثر ہونے کیساتھ ساتھ بجلی سے منسلک کاروبار بھی متاثر ہوئے ہیں ۔مینڈھر سب ڈویژن کے صارفین نے بتایا کہ سب ڈویژن میں گزشتہ 24گھنٹوں سے بجلی سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے قصبہ کے کئی رہائشی گھروں میں پانی سپلائی بند ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بجلی سے منسلک تمام کاموں کیساتھ ساتھ عام زندگی بھی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے ۔صارفین نے بتایا کہ اس وقت خطہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے تاہم بجلی کی سپلائی میں آئے خلل کی وجہ سے ان کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہے ۔صارفین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی سپلائی جلدازجلد بحال کی جائے ۔
راجوری میں 1شخص کی مشکوک موت
پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی
راجوری //راجوری ضلع کے تھنہ منڈی میں ہوئی ایک مشکوک موت کے بعد پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے ۔مرنے والے شخص کی شناخت محمد اشرف ولد عبدل سکنہ چوا تھنہ منڈی کے طورپر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس تھنہ منڈی پولیس سٹیشن میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی مبینہ طور پر کوئی زہریلی اشیاء نگل جانے کی وجہ سے صحت خراب ہو گئی ہے جس کے بعد اس کو پہلے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تھنہ منڈی منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اس کو میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا ۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں دوران علاج اس شخص کی موت واقعہ ہو گئی جس کے بعد لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر دیگر قانونی لورزامات مکمل کیں جبکہ اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔
آگ لگنے سے7مویشی جھلس گئے
راجوری //راجوری ضلع کی منجا کوٹ تحصیل میں آگ کی ایک وردات میں 7مویشی جل کرلقمہ اجل بن گئے ۔پولیس نے بتایا کہ تحصیل کے دھیری رلیوٹ گائوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک مویشی خانے میں لگی آگ کی وجہ سے ظفر اقبال نامی ایک شخص کی 3بھینسیں اور چار بکریاں جھلس گئی ۔مقامی معززین و پنچایتی اراکین نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ غریب شخص کے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر معاوضہ دیا جائے
محکمہ آیوش پونچھ نے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا
حسین محتشم
پونچھ/ /محکمہ آیوش نے سی آر پی ایف کی 72 ویں یونٹ پونچھ کیمپ میں مفت طبی کیمپ منعقد کر کے جوانوں میں قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے ادویات فراہم کی۔ ڈرائریکٹر آیوش جموں کشمیر ڈاکٹر موہن سنگھ کی ہدایت پر ایس بی اور اے ڈی ایم او پونچھ ڈاکٹر راکیش کمار کی قیادت میں اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران سی آر پی ایف یونٹ کے جوانوں کو کوڈ 19 کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری دی گئی ۔آس موقع پر موجو ڈاکٹروں نے جوانوں کو معاشرتی دوری اختیار کرنے، ہر وقت ماسک پہنے رہنے اور ویکسی نیشن کے ٹیکے لگوانے کی اپیل کی۔ اے ڈی ایم او پونچھ ڈاکٹر راکیش کمار، ڈکٹرخلیق انجم نے کوڈ 19 میں قوت مدافع کو بڑھاوا دینے والی دوا کے استعمال سے متعلق تفصیلی لیکچر دیا۔
بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین متاثر
حسین محتشم
پونچھ//پونچھ میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔صارفین نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پورا دن بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے، ہر چار گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی نہ ہونا معمول کی بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر بجلی چھوڑی بھی جاتی ہے تو اس کی ولٹیج اتنی کم ہوتی ہے کہ عام کاروبار شدید متاثر ہو جاتا ہے ۔سہیل جعفر نامی سماجی کارکن نے بتایا کہ بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوں کی زندگی مشکل میں ڈال دی ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ پرالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ صارفین کو جان بوجھ کر پریشان کیا جارہ اہے ۔موصوف نے بتایا کہ بجلی کی خستہ حالی صرف بد انتظامی کی وجہ سے ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی محکمہ کے حکام نے انہیں یقین دہانی کراتی ہے کہ آئندہ بجلی کا مسئلہ حل ہوجائے گاتاہم ہر مرتبہ جھوٹی یقین دہانیاں دی جاتی ہیں جبکہ عملی طورپر کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی علاقوں اور پانی کی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر بنایا جائے