اننت ناگ //قاضی گنڈ میں فوج نے ہتھیاروں سے بھرا بیگ بر آمد کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ 9آر آر اور پولیس نے ہانجی پورہ آکھرن میں گذشتہ شب کھیت میں پڑے ایک بیگ کو بر آمد کیا۔پولیس کے مطابق بیگ سے 1 اے کے 47 میگزین، 48 اے کے گولیاں، 1 پستول، 2 پستول میگزین ،4 ہتھ گولے ،1 چینی ساخت گرینیڈ ، بیٹری اور تار برآمد ہوئے ۔پولیس نے کیس درج کیا ہے ۔