سرینگر// وادی میں10ویں ہفتے مسلسل جامع مسجد سرینگر ، درگاہ حضرت بل،خانقاہ معلی اور درگاہوںو خانقاہوں کے منبرومحراب خاموش رہے اور لوگوں نے مقامی مساجد کے علاوہ گھروں میں ہی نما زادا کی۔وادی کے اطراف و اکناف میں بیشتر بڑی مساجد ،خانقاہوں،درگاہوں اور امام باڑوں میں اجتماعی طور پر نماز جمعہ کی ادائیگی ممکن نہ ہوسکی۔ وادی میں کرونا کیسوں میں اضافے کے بعد29اپریل کو لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا گیا جس کے ساتھ ہی بڑی مساجد میں بھی جمعہ نمازوں کی ادائیگی بند ہوئی۔صورتحال میں بہتری آنے کے بعد اگرچہ بیشتر مساجدوں میں جمعہ نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے شروع ہوا تاہم جامع مسجد سرینگر،خانقاہ معلی،درگاہ حضرت بل،جناب صاحب صورہ،آثار شریف کلاشپورہ سمیت دیگر بقعہ جات،درگاہوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی مسلسل بند ہیں۔ اضلاع میں واقع درگاہوں میں بھی جمعہ نماز کا سلسلہ ابھی شروع نہیں کیا گیا۔اس دوران وادی میں جمعہ کو کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں رہی اور جہاں تجارتی و کاروباری مراکز کے علاوہ بازار کھلے رہیںوہی ر سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری رہی۔کئی علاقوں میں تاہم جمعہ کے پیش نظر معمولی بندشیں عائد رہیں۔