منجا کوٹ //منجا کوٹ سروالہ علاقہ میں جانے والی 5کلو میٹر سڑک گزشتہ کئی عرصہ سے مکمل ہی نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے عام لوگ پیدل سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔پنچایتی اراکین نے بتایا کہ سروالہ علاقہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اور جموں پونچھ شاہراہ کیساتھ جوڑنے کیلئے 9برس قبل سڑک کی تعمیر شروع کی گئی تھی جبکہ زمینی کٹائی کے بعد کام یوں ہی چھوڑ دیا گیاہے جس کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو دوران آمد ورفت مشکلات پیش آرہی ہیں وہائیں نالیوں کا بھی کوئی معیاری بندوبست نہیں ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو ہر طرح سے پریشانیوںکا سامنا کرناپڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے پانی سے لوگوں کی زمینوں و رہائشی گھر میں متاثر ہورہے ہیں جبکہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے ان کو پیدل سفر ہی کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے کچھ حد تک سڑک پر بجری بچھائی گئی تھی لیکن اس کے بعد اب ٹینڈر نگ کی گئی تھی تاکہ پروجیکٹ مکمل ہو سکے لیکن متعلقہ ٹھیکیدار مشینیں کھڑی کر کے چلاگیا ہے ۔عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی علاقہ کی عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سڑک پر جلداز جلد تار کول بچھائی جائے ۔