جموں// شیو سینا کے جموں و کشمیر یونٹ نے صوبہ جموں کو الگ ریاستی درجہ دینے کے حق میں پیر کے روز ای مہم شروع کی ۔
اس موقعہ پر یونٹ کے ایک کارکن نے کہا” ہم جموں کو الگ ریاستی درجہ دینے کے مطالبے کو لے کر یہ ای مہم شروع کر رہے ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت دس لاکھ لوگوں کی رائے حاصل کی جائے گی اور اس کے بعد مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔