ینگون// گزشتہ فروری میں میانمار میں منتخب حکومت کو ہٹانے کے کئی ماہ گزرنے کے باوجود عوام فوجی حکمرانی تسلیم کرنے سے انکارکررہے ہیں اور احتجاج اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی ضمن میں وسطی میانمار میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 25 شہری ہلاک ہوگئے۔
ایک مقامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق میانمار میں فروری میں ہونے والی بغاوت کے بعد سے فسادات کا ماحول گرم ہے۔
وسطی ساگنگ کے علاقے میں شہریوں پر مشتمل دفاعی دستوں اور فوج کے مابین متعدد جھڑپوں کا مرکز رہا۔