سرینگر//ارشاد احمد// سرینگر کے ایک مضافاتی علاقہ میں پولیس نے بردہ فروشی کے اڈے کا پردہ فاش کرتے ہوئے جسم فروشی میں ملوث 5لڑکیوں کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس کے اعلی حکام نے اس بارے میں کشمیر عظمی کو بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے پولیس کو اس بات کی شکایت موصو ل ہورہی تھی کہ ٹینگہ پورہ علاقہ میں کچھ لڑکیاں جسم فروشی کا دھندہ چلارہی ہیں۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مخصوص ٹھکانے پر چھاپہ مار کر موقعہ پر5 لڑکیوں کی گرفتاری عمل میں لائی۔لڑکیوں کا تعلق وادی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون نے سرینگر کے ایک مضافاتی علاقہ میں مکان کو کرایہ پر لیا تھا جہاں سے وہ بردہ فروشی کا اڈہ چلاتی تھی جس کومقامی لوگوں کی شکایت پر بے نقاب کیاگیاجبکہ اس خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں اممورل ٹریفک پریوینشن ایکٹ کی دفعہ 53,4 اور 7 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ اس معاملے میں مزید گرفتاریاں متوقع کی جارہی ہے ۔