سری نگر// سری نگر کے بٹہ مالو علاقے سے تعلق رکھنے والی صبا نامی ایک خاتون نے ہفتے کو یہاں پریس کالونی میں پہنچ کر اودھم جیل میں مقید اپنے شوہر عرفان احمد میر ساکن ترال پلوامہ کی رہائی کے حق میں اکیلے احتجاج درج کیا۔
احتجاجی خاتون اپنی تین سالہ بچی کو گود میں لئے زار و قطار رو رہی تھی اور حکومت بالخصوص لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپنے شوہر کی رہائی یا اس کی اودھم پور جیل سے سینٹرل جیل سری نگر منتقلی کی فریاد کر رہی تھی۔
انہوں نے موقع پر موجود نامہ نگاروں کو بتایا”میرا شوہر اودھم پور جیل میں تین برسوں سے بند ہے میں اس کی ملاقات کے لئے نہیں جا پا رہی ہوں، میری لیفٹیننٹ گورنر سے التجا ہے کہ اس کو رہا کریں یا کم سے کم سری نگر سینٹرل جیل منتقل کریں تاکہ میں اس سے مل سکوں اور بچی کو اس کے پاس لے جا سکوں“۔