سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے نادی ہل علاقے میں بدھ کو ایک فوجی گاڑی نے ایک خاتون کو کچل کر لقمہ اجل بنایا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ خاتون نادی ہل میں سڑک پار کررہی تھی کہ وہ ایک فوجی گاڑی کی زد میں آگئی۔
مذکورہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اور فوری طور پر اس کی شناخت نہیں کی ہوسکی۔