سرینگر// ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، جموں و کشمیر یوٹی کی عدالت عالیہ کا نام تبدیل کرکے 'جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ' کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے جموں و کشمیر تنظیم نو آرڈرکے تحت یہ حکم جاری کیااور اس سلسلے میں گذشتہ روزوزارت قانون میں محکمہ انصاف نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
اس میں بتایا کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ، 2019 کو جموں و کشمیر اور لداخ میں تنظیم نو کیلئے نافذ کیا گیا تھا۔