سری نگر// سری نگر کے خانقاہ معلیٰ علاقے میں ہفتے کو دو سال بعد حضرت میر سید علی ہمدانی ؒ معروف بہ حضرت شاہ ہمدان ؒ کا 656 واں عرس مبارک انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
حضرت شاہ ہمدان کے نام سے منسوب خانقاہ معلیٰ میں عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور نماز ظہرین میں کافی تعداد میں نمازیوں ،جن میں زن و مرد شامل تھے، نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران اس عرس مبارک کے موقع پر خانقاہ معلیٰ میں کسی بھی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔