سرینگر//حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کو روناکے 179 نئے کیس ظاہر ہوئے ہیں جب کہ ایک شخص اس دوران وائرس سے دم توڑ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تازہ ترین کیسوں میں سے 62 جموں ڈویژ ن سے اور 117 وادی کشمیر سے رپورٹ ہوگئے ۔ اس طرح یوٹی میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 319755 ہوگئی۔
وائرس کی وجہ سے ہونے والی ایک موت کے بعد حکام نے کہا کہ یہاں کورونا ہلاکتوں کی تعداد 4363 ہوگئی ہے۔