Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

عید الاضحی کی تیاریاں اورعوام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 19, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
  عید ا لاضحی کی تقریب سعید کی آمد آمد ہے ۔کورونا کی عالم گیر وبا کے بیچ اگر چہ کافی حد تک اس عید کی خوشیاں ماند پڑچکی ہیں اور عوام میں وہ جوش و خروش نظر نہیں آرہا ہے جو روایتی طور عید کے ان ایام میں دیکھاجاتا تھا تاہم پھر بھی گزشتہ دو ایک روز سے بازاروں میں عید خریداری کے حوالے سے خاصارش پایا جارہا ہے ۔چونکہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے تو اس پر خریداری کی ممانعت نہیں کی جاسکتی ہے اور لوگوں کو عید کی تیاریاں کرنے کا بھرپور حق ہے تاہم گزشتہ دو روز کے دوران جس طرح دیکھاگیا کہ سماجی دوریوںکا اس عمل میں کوئی پاس ولحاظ نہیں رکھاجارہا ہے ،وہ قطعاً دانشمندانہ فعل قرار نہیں دیاجاسکتا ہے ۔بلا شبہ آپ خریداری کریں لیکن یہ خریداری کرتے وقت آپ یہ بھی یاد رکھیں کہ وائرس آپ کے ارد گرد موجود ہے اور کہیں ایسا نہ ہو کہ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی کوششوںمیں آپ اپنی خوشیوںکو ہی محدود نہ کریں۔مسلسل گزشتہ دو روز کے دوران شہر اور قصبہ جات میں دیکھا گیا ہے کہ دکانوں کے اندر اور باہر بھیڑ تھی ۔نہ کہیں جسمانی دوریوں پر عمل ہورہاہے اور نہ ہی ماسک پہننے کا چلن عام تھا ۔بلا شبہ ایک خاصی تعداد لوگوں کی ایسی تھی جنہوںنے اپنے چہروں پر ماسک لگا رکھی تھی تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ کافی مرد وخواتیں ماسک کے بغیر ہی بازاروں میں گھوم رہے تھے ۔چونکہ ابھی آج اور کل کا دن بھی خریداری میں ہی جائے گا اور اس کے بعد اگلے کچھ دن عید میں گزریں گے تو چند گزارشات ناگزیر بن چکی ہیں۔انہی سطور میں اب تک کئی بار عوام سے استدعا کی گئی کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور مقامی صحت حکام کی جانب وضع کردہ رہنما خطوط پر عمل پیرا ہوجائیں ۔ان رہنما خطوط میں جسمانی دوریوں اور فیس ماسک کو اولیت حاصل ہے جبکہ صفائی ستھرائی بھی مقدم ہے تاہم بار ہا گزارشوں کے باوجود مشاہدے میں مسلسل آرہا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ابھی بھی صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرنے سے دانستہ یا نادانستہ طو ر قاصر ہے اور ایک بڑی تعداد لوگوں کی ایسی بھی ہے جو ابھی بھی کورونا وائرس کو سازش ہی سمجھ رہی ہے ۔اس سوچ سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے ۔جب تک لوگ اس وائرس کی حقیقت کو قبول نہیں کرینگے ،شاید ہی وہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونگے ۔اس لئے اولین ضرورت یہ ہے کہ لوگ مان لیں کہ کورونا آدم خور بن چکا ہے اور یہ وائرس اپنے شکار میں کوئی تمیز نہیں کرتا ہے ۔پہلے جوانوںکو یہ گماں تھا کہ وہ اس کی لپیٹ میں نہیں آسکتے لیکن اب وہ بھرم بھی ٹوٹ چکا ہے اور وقت نے ثابت کردیا کہ جوان بھی اس سے بچ نہیں پائیں گے ۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ اپنے اندر شعور پیدا کرتے ہوئے اُن رہنما ہدایات پر عمل کریں جو وضع کی گئی ہیں۔کورونا وائرس سے بچائو کی واحد سبیل بھی یہی ہے کہ ہم اس وائرس سے اپنے آپ کو بچائیں اور بچانے کا طریقہ یہی ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کریں۔احتیاطی تدابیر میں کسی بھی قسم کی بھیڑ بھاڑ سے اجتناب لازمی ہے اور ساتھ ہی جسمانی دوری بنائے رکھنا ناگزیر ہے ۔گھر سے باہر نکلتے ہی فیس ماسک لگانا اب ہمیں اپنا معمول بنا نا ہے کیونکہ یہ ماسک جہاں آپ کو خود بچائے گا ،وہیں آپ سے دوسروں کو بھی محفوظ رکھے گا۔کل چونکہ یوم عرفہ ہے اور بازاروں میں چہل پہل ہوگی ۔اس لئے ان گزارشات کو دھیان میں رکھیں اور خریداری کرتے وقت لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ سماج کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے تمام احتیاطی اقدامات پر صد فیصد عمل درآمد کریں۔نیز عید کے ایام میں بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور عید کی خوشیاں مناتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ کہیں آپ خوشیاں مناتے مناتے کورونا کو دعوت تو نہیں دے رہے ہیں۔نماز عید سے لیکر قربانی کے عمل تک خیال رکھیں کہ آپ کسی بھی طرح دانستہ یا غیر دانستہ طو ر کوئی ایسا فعل نہ کریں جس سے آپ اپنے آپ کو اور دوسروں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔عید کی تیاری کریں اور عید منائیں لیکن سادگی کے ساتھ اور اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ موجودہ حالات ہمیں انتہائی ہوش مندی سے کام لینے کی دعوت دیتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?