سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ یوٹی جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران123کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آگئے۔اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 320024 تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ شام سے جو کورونا کیس سامنے آئے ان میں 72کا تعلق وادی کشمیر جبکہ52کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔
اس دوران جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے ایک مریض کی موت واقع ہوگئی جس سے کورونا ہلاکتوں کی کل تعداد4365تک پہنچ گئی۔