سری نگر// جموں و کشمیر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز بھی رک رک کر جاری رہا جس سے اگرچہ گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی لیکن دوسری طرف کئی علاقوں میں آئے فلش فلڈ نے تباہی مچادی۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں منگل کے روز وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تاہم بدھ سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کی گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 0.4 سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔