Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

کورونا کا قہر | دنیا میں اموات کی تعداد41.76لاکھ سے متجاوز

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 29, 2021 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
واشنگٹن//یو این آئی// کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر افراد کی تعداد پوری دنیا میں 19.52 کروڑ ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 41.76 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 52 لاکھ 65 ہزار 112 ہوگئی ہے جبکہ 41 لاکھ 76 ہزار 605 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.46 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.11 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک ہونے والے افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43،654 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 605 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 41 ہزار 678 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,06,63147 ہوگئی ہے ۔ متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.97 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5.51 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔انفیکشن کے لحاظ سے روس چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے متاثروں کی تعداد 60.94 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.52 لاکھ سے زیادہ افراد اس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ابھی تک فرانس میں 60.88 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 57.71 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 129591 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثروں کی مجموعی تعداد 56.38 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 51048 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ارجنٹائن میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریبا 48.75 لاکھ ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,04,352 ہوگئی ہے ۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 47.47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 119482 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
 

مریم نواز کوروناکا شکار

لاہور// پاکستان میں مسلم لیگ ن  کی نائب صدر مریم نوازبھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیاہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے چاہنے والوں سے صحت یابی کیلیے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے، وہ گھر پر علاج کرارہی ہیں، انہیں بخار، کھانسی  اور فلو کی علامات ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی

July 6, 2025

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

July 5, 2025

ٹیکساس میں سیلاب سے 24اموات

July 5, 2025
بین الاقوامی

پاکستان میں عمارت زمین بوس | 14افراد ہلاک،امدادی کاروائیاں جاری

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?