Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

کورونا کی تیسری لہر اورمنکی بی وائرس | نادانوں کی کوششیں روایت پر تمام ہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 29, 2021 12:25 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
13 Min Read
SHARE
ایک طرف کرونا وبا ء کی تیسری لہر کی آہٹ ہے تو دوسری طرف بےخوف عوام، جسے زندگی کی کشمکش سے اتنی فرصت ہی نہیں کہ وہ یہ سوچےکہ کرونا وبا ء ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لئے کرونا پر و ٹو کول کی پیر وی کی جائے ۔نہ تو منہ پر ماسک نہ سماجی دوری کا احساس۔ حکومت کے بار بار اعلان کے باوجود اور سماجی تنظیموں اور مذہبی رہنماؤں کی لاکھ کوشش کے باوجود زیادہ تر آبادی اپنے حال میں مگن نظر آتی ہے۔ شہر وں اور بازاروں کا حال دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ جیسے وبا ئی مرض اب ختم ہو گیا ہے اور لوگ دوسری لہر کے خوفناک مناظرتک کو بھول گئے، جب موت سر پر ناچتی نظر آرہی تھی اور ہر شخص موت کے سائے میں جی رہا تھا ۔یہ ہے ہندوستان کی اصل تصویر ۔
حقیقت یہ ہے کہ جس سماج میں معاشی تنگی رہے گی اور تعلیمی بیداری نہیں ہوپائے گی ،وہاں کی صورت حال کچھ ایسی ہی ہوگی ۔کیونکہ بھوکے ننگے لوگوں کو اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی ہے کہ کون سی چیز انہیں موت کے قریب کر دے گی اور کون سی چیزاُن کی صحت کے لئے مضر ہے ۔جہاں لوگ سڑ ے گلے پھلوں کو بھی اس لئے خرید لاتے ہیں کہ وہ انہیں کم قیمت میں مل جاتا ہےوہاں وہ بوسیدہ یا خراب کھانا بھی کھانے سے نہیں کترا تے ہیں کیونکہ انہیں تو بس اپنی بھوک مٹا نی ہوتی ہے۔ گندی بستیوں میں رہنے پر اس لئےمجبور ہیں کہ انہیں کہیں نہ کہیںاپنا سر چھپانا ہے ۔سڑک کے فٹ پاتھوں پر سونے کو مجبور ہیں کہ انہیں گندی بستیوں میں بھی جگہ میسر نہیں ہوتی اور شہر میں رہنے کی مجبوری دو وقت کی روٹی کے حصول کی ہے۔ ایسے حالات میں کوئی کرے تو کیا کرے والا معاملہ نظر آتا ہے ۔ویکسی نشن کا بھی یہی معاملہ ہے ۔لوگوں کے اندر کتنے طرح کے برم پیدا ہو گئے ہیں کہ پوچھئے مت! کوئی کہتا ہے کہ اسے لگوا نے کے بعد مردلوگ نا مرد اورعورت بانجھ ہو جاتی ہیں، کوئی کہتا ہے کہ انجکشن کے لگوا نے کے دو سال بعد لوگ مر جائیں گے اور کوئی ایمانی جذبہ میں اتنا بے خوف ہو جاتا ہے کہ کہتا ہے کہ موت ہوگی تو مر جائیں گے ۔انجکشن لگوا نے کی کیا ضرورت ہے۔ اس بیچارے کو اس کا علم ہی نہیں کہ اللّه کا کیا حکم ہے کہ اگر کوئی وبا ء یا بیماری پھیل جائے تو اس کا علاج اور دوا کرنا ضروری ہے ورنہ خودکشی جیسا معا ملہ ہوگا ۔یہ تو وہی ہوا کہ زلزلہ آئے اور ہم گھر میں بیٹھے رہیں اور یہ کہیں کہ موت آنی ہوگی تو آجائے گی ۔جان بچانے کی تد بیر نہیں کریں گے ۔اللّه کا حکم تو یہ ہے کہ کسی بھی مشکل حالت اپنے آپ کو بچانے یا اس سے چھٹکاراحاصل کرنے کے لئے انسان کے لئے جتنا ممکن ہوسکے تدبیر کریں اور پھر اللّه تعالیٰ پر مکمل بھروسہ رکھیں ،نجات مل جائے گی ۔مگر کیا کریں اپنے یہاں توہر جگہ جہالت آڑ ے آتی ہے۔ دنیا کے معاملے میں جو حال ہے وہی حال عام طور سے مذہب کے معاملے میں بھی ہے کہ لوگ مذہب کو تو مانتے ہیں مگر مذہب کیا ہے اس کے تقاضے اور اصول کیا ہیں؟ اس سے کافی دور نظر آتے ہیں ۔وجہ بالکل صاف ہے دینی اور دنیا وی تعلیم سے دوری۔اس لئے ضروری ہے کہ  پہلے لوگوں کو ہر طرح کی تعلیم سے آرا ستہ کیا جائے، ان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔ظاہر ہے کہ سماج میں جب علم کی روشنی پھیلے گی تو لوگوں کے اندر شعور بیدار ہوگا ۔اچھے برے کی پہچان ہوگی اور پھر کوئی بھی سماجی تحریک کامیاب ہو سکے گی ۔چونکہ کسی بھی تحریک یا سماجی بدلاؤ کو کامیاب بنانے میں عوام کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔جب تک کسی کام کے لئے عام لوگوں کا ساتھ نہیں رہتاہے ،کوئی بھی سماجی تحریک کامیاب نہیں ہو پاتی ہے۔ کرونا کے معاملے میں بھی یہی بات آڑ ے آرہی ہے ،نا سمجھ اور بے شعور لوگ اس کی خو فناکی کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں ۔اگر ہم نے اس کو ہلکے میں لیا تو اس کے برے اور خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔ہر کچھ دن بعد کرونا وائر س کسی نئی شکل میں سامنے آ رہا ہے ۔پہلے کووڈ نا ئینٹین ،بلیک فنگس ،و ہا ئٹ فنگس ،ڈ یلٹا _ بی ویرنیٹ اور اب پھر ایک نیا وائرس سامنے آیا ہے جس کا نام منکی بی وائرس ۔اس وائرس کا بھی پتہ چین میں ہی چلا ہے ۔دنیا کو کرونا وائرس کی وبا ء میں ڈالنے والے ملک چین سے ہی اس کی آہٹ مل رہی ہے ۔گذشتہ ہفتے منکی بی ،وائر س کی وجہ سے ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی جس کی وجہ کر دنیا میں پھر ایک بار ایک نئے وائر س کے خوف کا سایہ منڈ لانے لگا ۔عالمی ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق چین میں ویٹر نر ین ڈاکٹر کی موت منکی بی وائر س کی وجہ سے ہو گئی ۔رپو رٹ کے مطابق جانوروں پر تحقیق کرنے والے تر پن سالہ ڈاکٹر کی موت کی چین نے سرکاری طور پر تصدیق کر دی ۔اس رپو رٹ کے بعد دنیا میں اب یہ سوال پیدا ہونے لگا ہے کہ منکی بی وائر س کتنا خطرناک ہے، اس کے علامت کیا ہیں اور کیا یہ وائر س بھی دنیا میں کرونا وبا ء کی طرح پھیل جائے گا۔گلو بل ٹائمس کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ بندر سے پیدا ہونے والے اس وائر س کی تصدیق دار لحکومت بیجنگ میں مقیم ایک ویٹر نر ین میں ہوئی ہے لیکن علاج کے دوران اس ڈاکٹر کی موت ہو گئی ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق اس وائر س کا نام منکی بی ہے۔ ڈاکٹر اس وائرس کے ساتھ رابطےمیں  آنے کے بعد کافی بیمار ہوگیا تھا۔تاہم ابھی چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد ٹھیک ہیں ۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چین اس بار کئی مہینوں سے کرونا وائر س کے بارے میں حقیقت چھپاتا آرہا ہے اور اس بار بھی وہ کتنا سچ بول رہا ہے ۔
گلو بل ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق منکی بی وائر س کی وجہ سے اپنی جان گنوا نے والے ڈاکٹر لیبار ٹری  میں مردہ بندر وں پر تحقیق کر رہا تھا ۔رپورٹ میں یہ کہا گیا ہےکہ اس سال مارچ کے شرو عاتی دنوں میں ڈاکٹر کی طبیعت خراب ہوئی تھی اور اسے الٹی اور متلی کی شکایت آنی شرو ع ہوئی تھی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مردہ بندر وں کے رابطوں میں آنے کے بعد بیمار ہو گیا۔چینی مرکز برائے بیماریو ں کے کنٹر ول اور روک تھام کے ہفتہ کے روز چائنا سی ڈی سی ویکلی انگلش پلیٹ فارم میں نئے وائرس سے ڈاکٹر کی موت کا انکشا ف کیا ہے ۔ڈاکٹر وں کے  مطابق منکی بی وائر س براہ راست رابطے میں آنے کے ذریعہ ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیل سکتا ہے اور یہ وائرس ایک جسم سے دوسرے جسم میں اگر رابطے میں پھیل سکتا ہے سب سے پہلے اس وائر س کا انتخاب( انیس سو تیتس 1933) میں  ہوا تھا جس وقت اسے مو کاک بی وائر س کے نام سے جانا جاتا  تھا اس  وقت لگ بھگ بارہ سالوں میں تقریباً دو درجنوں سے زیادہ افراد ہلاک۔ ہوئے جن میں پانچ کو یا تو بندر نے کاٹ لیا تھا یا ان لوگوں کو نوچ دیا تھا یا پھر کسی بھی طرح سے بندر کے اندر سے نکلے ر قیق مادّہ کے  رابطے میں آ گئے تھے۔
منکی بی وائرس بھی مو کاک وائر س کا ایک ویر یںنٹ ہے لیکن یہ زیادہ خطرناک اس لئے ہے کہ اس میں اموات کی شرح ستر فی صد سے اسی فی صد کے لگ بھگ ہو سکتا ہے ۔اس لئے یہ وائر س انسانوں کے لئے بہت خطرناک ہو سکتا ہے ۔عام طور سے ڈاکٹر وں کے مطابق منکی وائر س کی علامت یہ ہے کہ اس وائر س میں متاثر ہ افراد میں پہلے سردی اور بخار کی علامت ظاہر ہوتی ہیں اور پھر قے ہونا شروع ہو جاتا ہے، اس کے ساتھ ہی سردی بھی محسوس ہوتی ہے اور جسم میں کافی درد ،تھکاوٹ اور سر درد ہوتا ہے ۔منکی بی وائرس کی علامت ایک سے تین ہفتوں میں ظاہر ہوجاتے ہیں ۔اب تک کی تحقیق کے مطابق یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ منکی بی وائر س کرونا وائر س کی طرح نہیں پھیل سکتا ہے کیونکہ اس وائرس میں موجود اسپا ئک پرو ٹین ہوتا ہے ۔انسانی جسم میں کافی حد تک داخل ہونے کے لئے بہت کمزور ہوتا ہے ،یہ وائر س ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلتا تو ہے اس کے پھیلاؤ کی رفتار بہت کم ہے لیکن ساتھ ساتھ ڈاکٹر یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر یہ وائر س اپنی نئی شکل تیار کر لے تو اس کے پھیلا ؤ کی رفتار تیز بھی ہوسکتی ہے ۔اس لئے ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ کرونا وائر س کی طرح چین کو منکی بی وائر س کے بارے میں جھوٹ نہیں بولنا چاہئے اور حقیقت سے صحیح طورپرآگاہ کرنا چاہئے کیونکہ اس بدلےہوئےویرینٹ سے شرح اموات کافی ہو سکتی ہے۔
اس لئے وبا ء کے اس دور میں حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے لوگوں کے اندر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اسے ایک مہم کی طرح لیکر آگے بڑھنا پڑے گا ۔لوگوں کے اندر جاکر کورونا پرو ٹو کول کی جانکاری دینی پڑے گی، اس میں سماجی تنظیموںکا رول اہم ہو جاتا ہے ،جو حکومت کے ساتھ مل کر مقامی سرکاری افسر کی مدد لے کر اور ان کا ساتھ دیکر اپنے اپنے علاقے میں ایک پلاننگ کے تحت کام کریں ۔سچ مچ یہ ایک بڑاکام ہے جس کے لئے وقت ،محنت اور مناسب بجٹ کی ضرور ت ہے اور جب تک ہم پورے طریقے سے کرونا پرو ٹو کول کی پیروی نہیں کریں گے، اس مہلک وبا سے نجات ملنا ممکن نہیں ۔!!
[email protected]
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین
ڈوڈہ سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار ِ افسوس
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?