بانڈی پورہ//اجس کی آبادی نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ سرینگربانڈی پورہ سڑک پر اجس کے مقام پر پل کی تعمیر کو مکمل کرانے میں دلچسی نہیں لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پل گزشتہ آٹھ ماہ سے زیرتعمیر ہے اور اس وجہ سے سرینگر اور بانڈی وپرہ کے درمیان سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس پل کی تعمیر میں سرعت لائیں۔