سرینگر//نیشنل کانفرنس کے شیعہ لیڈرآغا روح اللہ مہدی نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو تجویز دی ہے کہ وہ 3 دہائیوں کے بعد محرم کے ماتمی جلوس کی اجازت سے پہلے جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع کی اجازت دیں۔ انتظامیہ کی جانب سے محرم کے جلوس کی اجازت دینے کی خبروں کی بازگشت کے بعد سابق کابینہ وزیر آ غاروح اللہ اس نے اتوار کو سلسلہ وار7ٹویٹوں میں کہا ” فیصلوں کی فہرست گردش کر رہی ہے اور اگر میرا یہ حکم نامہ پڑھنا درست ہے”انتظامیہ نے 10 ویں محرم کے جلوس کو 30 سال کا وقفہ کے بعد آبی گزر سے لال چوک (2018 میں تجویز کردہ عارضی اور متبادل راستہ) کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔“ یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب انتظامیہ نے آفات سماوی انتظام قانون نافذ کیا، امرناتھ یاترا کو منسوخ کردیا ہے۔ اس سال عید کی نماز جامع مسجد اور دیگر اہم مقامات پر ادا کرنے کی اجازت نہیں۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا”صرف چند دن پہلے آئی جی پولیس کشمیر نے لوگوں سے کہا کہ وہ عید اپنے گھروں پر منائیں“کویڈ ضوابط کا نفاذ عمل میں لاکر جامع مسجد میں نماز جمعہ کو پچھلے 100 سے زیادہ جمعہ کی اجازت نہیں ہے اور ہنوز پابندی عائد ہے اس فہرست میں اور بھی کچھ ہے“۔ اس پس منظر میں نیشنل کانفرنس لیڈر ، جو سابق وزیر بھی رہ چکے ہیں ، نے سوالات اٹھائے”اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ دیگر تمام بڑے مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔آبی گزر سے لال چوک تک ا چانک 30 سال کے وقفے کے بعد10 محرم کے جلوس کے بارے میں یہ فیصلہ لیا گیا،جوابات کے برعکس کئی سوالات اٹھاتا ہے“۔ آغا روح اللہ نے اس پس منظر میں ، اس نے ایک تجویز پیش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے” ان سوالات کے جوابات دینے اور یہ واضح کرنے کے لیے کہ اس فیصلے کے پیچھے کوئی ناپاک عزائم نہیں ہیں ، اس 10 ویں محرم کے جلوس سے پہلے جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی اس جمعہ 10 محرم سے پہلے اداہونی چاہیے۔ “روح اللہ نے ٹویٹ میں کہا کہ مذہبی سرگرمیوں میں سے ایک اجازت دی گئی ہے جبکہ باقی سب پر پابندی لگانا ایک جال بچھانا نظر آتا ہے۔