Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

یہ لاچار خستہ حال غریب عوام !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 5, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
خطرناک اور مہلک کرونا وائرس کی دوسری لہر نے ہندوستان کو جھنجوڑ کررکھ دیا ہے۔ شاید ہی تاریخ میں ایسی کسی غیر محسوس طرح کی وباء نے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہوگی۔ ہر طرف یہی زور اور شور تھااور آج بھی ہے کہ سرکاری ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔چوک چوراہوں اور گلی بازاروں میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کا پہرہ دیکھ کریوں لگتاہے کہ بظاہر کوئی جانی دشمن حملہ آور ہونے والا ہے۔ اکیلے یا اجتماع، پیدل ہوں یاسوار، غریب ہو یا امیر، عورت ہویامرد سب کو ایک ہی دہائی تھی کہ ماسک پہنیں، سماجی دوری رکھیں،بار بار ہاتھ دھوئیں،سینیٹائیزر کا استعمال کریں۔ اب جس وبا کو روکنے کے لئے یہ سب کچھ کیاجارہا ہے، کیازمین پر وہ سب کچھ ڈھنگ سے ہورہاہے؟آخر کیوں لوگ ویکسینیشن اور اپنا کرونا ٹیسٹ کروانے سے بھاگ رہے ہیں؟ کیاانتظامیہ اور طبی محکمہ نے عوام کی جانکاری کے لئے کوئی جانکاری کیمپ لگاکرانہیں بیدار کیا؟ یاپھر طاقت کے بل بوتے سب کچھ کرگزرنا لکھاہے؟۔
حقیقت تو یہ ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے اصول وضوابط بھی ٹھیک سے نہ تو بنا ئے جا رہے ہیں اورنہ سمجھائے جارہے ہیں۔ نہ ہی ان دیہی عوام کو ویکسینشن اور اپنی جانچ کے فوائد سے آگاہ کیاجارہاہے۔ بس اخبار اور ٹی وی کے ذریعہ اعلان کر دیا جاتا ہے کہ آؤ! ویکسین لگواؤ، ٹیسٹ کراؤ!مگر کہاں اور کیسے؟اس بارے میں بہت ذیادہ ذکرنہیں ہوتا ہے۔ اگر چہ اس حوالے سے کچھ غیر سرکاری تنظیمیں اور آرمی کی جانب سے جانکاری کیمپ لگا کر آگاہی اور فوائد بتائے گئے ہیں۔ لیکن ابھی طبی عملہ کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم عوام کی آگاہی کے لئے نہیں اٹھایا گیاہے۔
کچھ ایسا ہی حال جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کی چار تحصیلوں کا بھی ہے۔جہاں لوگ کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے مسائل، مصائب اور مشکلات سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ہر طرف سے یہی کوششیں کی جاری ہیں کہ لوگوں کو آسانیاں ہوں۔سرکاری طور پر اور غیر سرکاری طور پر بھی۔سیاسی،سماجی ، دینی  اور فلاحی تنظیموں کی طرف سے عوام کو یہی واعظ ونصیحتیں کی جارہی ہیں۔ حالانکہ کرونا کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات اور مسائل بھی عوام کو درپیش ہیں ،جن پر سب خاموش ہیں۔ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے۔ مگر حقیقت کی نگاہ سے دیکھاجائے تو یہاں اس لاک ڈاؤن کے نازک ترین دور میں کمزور عوام کو کالابازاری کرنے والوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا عمل جاری رکھاہے۔بازاروں میں ناقص اشیائے خوردونوش کھلے عام دوگنی قیمتوں میں فروخت کی جا رہی ہے۔اتنا ہی نہیں مسافر وں سے سفری کرایے بھی من مانے طریقے سے کہیں دوگنےاور کہیں تگنے اور چوگنے وصول کئے جارہے ہیں۔ غرض مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ ایسے میں غریب جیے یا مرے،اس کی طرف کسی کا دھیان نہیں ہے اور نہ اس پر سطچ بچار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ عوام کے ساتھ کیا کیاگزررہی ہے؟ کن مشکلات سے دوچار ہے؟ یا یہ مسائل اور مشکلات کسی کی ملی بھگت سے عوام پر مسلط کئے گئے ہیں؟ عوام کو اس کا کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔
 اس حوالے سے جب گاوں اڑائیؔ کے حاجی نذیر احمد( 50 سال )سے بات کی گئی تو ان کا کہناتھاکہ ضلع پونچھ کے اطراف واکناف کےتمام تر دیہی علاقوں میں اکثر غریب لوگ آباد ہیں۔کرونا وائرس کی وباء نے ان لوگوں کی زندگیوں کو مزید مشکل میں ڈال دیاہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ دسیوں پریشانیوں کے ہوتے ہوئے انتظامیہ بھی اُن کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اگر چہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سنگھ عوامی مسائل پر کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن تمام مسائل کا حل اکیلے ان کے بس میں بھی نہیں ہے ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس وقت عوام کو درپیش دوسرے مسائل کو پس ِپُشت چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونالاک ڈؤان میں مسافر گاڑیوں کے کرائے میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے۔ منڈی سے لورن، منڈی سے سلونیاں، منڈی سے ساوجیاں،منڈی سے اڑائی اور منڈی سے فتح پور تک ڈرائیوروں نے اپنی مرضی سے کرایوں میں اضافہ کرلیاہے۔ جہاں سومو اور ٹاٹا میجک کا بیس روپیہ کرایاتھا،وہاں آج پچاس روپیہ وصول کیا جارہا ہے۔ سواریاں معمول سے دوگنی بٹھائی جاتی ہیں۔ سومو میں جہاں صرف سرکاری حکم نامے کے مطابق پانچ سواریاں بٹھانے کی اجازت ہے لیکن یہاں یہ ڈرائیور بے خوف ہوکر سرکاری حکم نامے کی دھجیاں اُڑاتے ہیں۔ جب کوئی اس پر سوال اٹھاتاہے تو بے خوف ہوکرا س کو بُرا بھلا کہنے کے ساتھ ساتھ گالیاں تک کھانا پڑتی ہیں۔اس سلسلہ میں 29سالہ نوجوان سماجی کارکن شیراز گیلانی جوسرحدی علاقہ ساوجیاں کے گنتڑ سے تعلق رکھتے ہیں،اُن کے مطابق اس وقت منڈی سے گنتڑ اسی روپیہ اور ساوجیاں تک سو روپیہ تک کرایا وصول کیا جاتاہے۔جبکہ لاک ڈاؤن سے پہلے ساوجیاں تک پچاس اور گنتڑ تک تیس روپیہ کرایا لیا جاتاتھا۔ اب دوگنےسے بھی زیادہ لیاجارہاہے اور وہ بھی اوور لوڈنگ کے ساتھ۔جوکہ انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بسوں میں چند ایک کو چھوڑ کر کرونا وائرس کے سرکاری احکامات کی کھلے عام دھجیاں اُڑائی جارہی ہے۔  مسافر بسیں بھی سواریوں سے بیس روپیہ کی جگہ چالیس روپے وصول کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں محمد اعظم راتھر نے بتایاکہ منڈی سے اڑائی آنے والی دونوں بسوں میں سیٹوں کو برابر کرکے سواریاں کھڑی بھی رہتی ہیں۔پھر بھی چھ کلو میٹر کا کرایہ چالیس روپیہ وصول کیاجارہا ہے۔ غرض کہ ضلع پونچھ کے چپہ چپہ میں اور تحصیل منڈی کے تمام علاقوں میں چلنے والی ٹاٹا سوموں،ٹاٹا میجک،ایکو،وغیرہ میں دوگنا سے زیادہ کرایاوصول کرنا ٹرانسپورٹروں کا شیوہ بن چکا ہے۔۔ نہ اُووَر لوڈنگ پر پولیس انتظامیہ قابو پاسکتی ہے اور نہ ہی کرایہ متعین کرنے میں آرٹی او، یا محکمہ نقل وحمل ہی کامیاب نظر آرہاہے۔ ایسے میں ٹرانسپورٹر، غریب مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ِ عمل ہیں۔
اوور لوڈنگ کے حوالے سے پولیس آفیسر منڈی اور محکمہ نقل وحمل کے ضلع آفیسر اےآرٹی اواور ٹریفک پولیس بھی ڈرائیوروں کی من مانیوں پر قابو پانے میں لاچار دکھائی دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایچ او منڈی نے بتایاکہ ہماری پولیس ہر وقت ہر جگہ ناکے لگانے میں مصروف ہے۔ہر روز چالان کاٹنےاور گاڑیاں ضبط کرنے کے باوجود بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہوپارہاہے۔یہی پر بس نہیں بلکہ دریا سے نکلنے والی ریت بجری پتھر پر بھی من مانے کرایےوصول کئے جاتے ہیں۔ عمارتی لکڑی، فرنیچر،اشیاء خوردنی، کپڑے،غرض ہر چیز کامنہ مانگا دام لیا جا رہا ہےاور حیرانگی اس بات کی ہے کہ آج کل کسی بھی بازار میں کسی بھی چیز کا کوئی مختص نرخ ہی نہیں ہے،اور نہ ہی گزشتہ دو سالوں سے کہیں بھی ریٹ لسٹ آویزاں ہے۔گویایہاں کا جملہ انتظامیہ بس نام کا رہ گیا ہے۔ سیول انتظامیہ تو درکنار پولیس انتظامیہ بھی بے بس ولاچار نظر آرہا ہے۔ کرونا ئی وبا کے اس دور میںاب عوام فریاد کرے تو کس سے؟کیا کہیں کوئی سُننے والا ہے؟۔
پتہ۔ منڈی پونچھ
������
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین
ڈوڈہ سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار ِ افسوس
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?