سرینگر//سیکورٹی فورسز نے پیر کی سہ پہر شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے پیر کو شمالی ضلع کے سوپور میںمین چوک ، تحصیل روڈ ، مین بازار سوپور ، شالپورہ اور خوشحال متو کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا۔
پولیس ذرائع نے سوپور میںتلاشی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان علاقوں میں جنگجوﺅں کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاعات کے بعدیہ آپریشن شروع کیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک شمالی قصبہ میں فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔