جموں// جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں حزب المجاہدین سے وابستہ دو جنگجوو¿ں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جن دو جنگجوﺅں کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے حال ہی میں حزب کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ڈی ایس پی آپریشنز کشتواڑ دویندر سنگھ بندرال نے فوج کی 17 آر آر اور سی آر پی ایف کی 52 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم کے ہمراہ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین کی قیادت میں کارروائی انجام دیتے ہوئے تاندر دچھن علاقے سے حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والے دو جنگجوو¿ں کو گرفتار کیا ہے۔