سرینگر// انتظامیہ میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی،جس کے تحت پرنسپل سیکریٹری صنعت و حرفت اور پرنسپل سیکریٹری یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کو اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ کمشنر سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک آرڈر میں محکمہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکریٹری رانجن پرکاش ٹھاکر کو تا حکم ثانی محکمہ شہری ہوا بازی اور شہری ہوا بازی کمشنر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا،جبکہ محکمہ جل شکتی کے کمشنر سیکریٹری ایم راجیو کو اس اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ اس دوران یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے پرنسپل سیکریٹری آلوک کمار،جنہیں محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری کا اضافی چارج تفویض کیا گیا تھا ،کو محکمہ ایسٹیٹس کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج بھی دیا گیا اور کمشنر سیکریٹری جل شکتی محکمہ جن کے پاس اسکا اضافی چارج تھا ،کو اس ذمہ داری سے فارغ کیا گیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر میڈیکل سپلائز کارپوریشن جموں کے جنرل منیجر سلیم بیگ کو تبدیل کرکے محکمہ پھولبانی،پارکوں اور باغات میں ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر تعینات کیاگیا۔ آرڈر کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے نسیم النساء کو دستیاب عہدہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ پونچھ تعینات کرنے کے علاوہ مزید احکامات تک سب راجسٹرار سرنکوٹ کا قلمدان بھی سونپا گیا۔ محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے نریش کمار کو محکمہ سیاحت جموں کا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا،جبکہ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہی امر جوتی رینہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت جموں میں تعینات کیا گیا۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری، وشال شرماجنہیں محکمہ جیالوجی ایند مائننگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تبدیل کیا گیا تھا ،کو چیف سیکریٹری کے دفتر میں ایڈیشنل سیکریٹری کے بطور تعینات کیا گیا۔محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق چیف سیکریٹری کے دفتر میں تعینات اندر سیکریٹری شیتل پنڈتا کو تبدیل کرکے مزید تقرری کیلئے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کی ماتحت میں دیا گیا۔ ایک اور حکم نامہ کے مطابق محکمہ عمومی انتظامی میں تقرری کے منتظر محمد ہارون کو محکمہ قبائلی امور کا سپیشل سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں تقرری کے منتظر ترشیلا کماری کو محکمہ کلچر کے ایڈیشنل سیکریٹری جبکہ جموں کشمیر رورل لائیو لی ہڈ(دیہی معاش) کے ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر سجاد یحییٰ نقاش کو تبدیل کرکے دستیاب عہدہ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر تعینات کیا گیا۔ محکمہ عمومی انتظامی میں تقرری کا انتظار کر رہے ریاض احمد بیگ کو جموں کشمیر رورل لائیو لی ہڈ(دیہی معاش) کے ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر کے طورتعینات کیا گیا۔