سرینگر //محکمہ مال کے فیلڈ دفاتر کی اکاو نٹنسی سے متعلق سرگرمیوں میں زیادہ شفافیت لانے کیلئے ایڈمنسٹریٹو کونسل ( اے سی ) جس کا اجلاس یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہوا ، نے محکمہ میں اکاو¿نٹس کے 110 عہدوں کی تخلیق کی منظوری دی ۔ نئی اسامیاں فائنانشل کمشنر ، آئی جی رجسٹریشن ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، کسٹوڈین جنرل ، ریونیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس ، سیٹلمنٹ آرگنائیزیشن ، نزول آرگنائیزیشن اور دیگر دفاتر میں معرض وجود میں لائی جائیں گی ۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں نئے اکاو¿نٹس سیلز تمام معاملات کیلئے سنگل پوائنٹ انٹر فیس ہوں گے اور مالیاتی بے ضابطگی کے خلاف کام کریں گے ۔ نئے بنائے گئے عہدوں میں 2 چیف اکاو¿نٹس آفیسرز ، 26 اکاو¿نٹس آفیسرز ، 7 اسسٹنٹ اکاو¿نٹس آفیسرز ، 22 اکاو¿نٹنٹس اور 53 اکاو¿نٹ اسسٹنٹس شامل ہیں ۔