سرینگر //کشمیر یونیورسٹی میں ارتھ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور وادی کے معروف زمینی و ماحولیاتی سائنس کے ماہر ڈاکٹر شکیل احمد رومشو کو اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وائس چانسلر بنایا گیا ہے۔اس ضمن میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے آفس کی جانب سے باضابطہ طور پر احکامات صادر کئے گئے ہیں۔احکامات میں کہا گیا ہے ” یونیورسٹی کے ایکٹ مجریہ 2005کے تحت میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہااختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر شکیل احمد رومشو کو اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کررہے ہیں“۔انہیں اس عہدے پر 3سال کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔