سرینگر // جموں کشمیر انتظامیہ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ کووڈ کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بشمول کوچنگ مراکز فی الحال غیر معینہ عرصے تک بند رہیں گے۔ اس بات کا فیصلہ چیف سیکریٹری ارون مہتہ کی سربراہی میں سٹیٹ ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں کیا گیا جس کی میٹنگ اتوار کو یہاں منعقد ہوئی جس میں کووڈ کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سبھی سابقہ فیصلے بھی برقرار رکھے گئے۔