منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بیدار بلنائی میں پیر کو ایک خاتون پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بلنائی بیدار میں ایک خاتون ،جس کی شناخت زرینہ بیگم زوجہ محمد رشید ساکنہ بلنائی کے طور پر ہوئی، مال مویشیوں کے لیے گھاس کاٹ رہی تھی کہ اچانک اس کا پاوں پھسل گیا اور وہ لڑھک کرپہاڑی سے گر گئی۔
زخمی خاتون کو مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد اسے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔