سرینگر// ہندوستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 25166 نئے کورونا کیس سامنے آئے ہیں جو 154 دنوں میں سب سے کم ہے۔
اس طرح ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 32250679 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ اعداد و شمار منگل کو مرکزی وزارت صحت نے جاری کیں۔
ان اعداد و شمار کے مطابق 437 تازہ اموات کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 432079 ہو گئی ہے۔
فعال کیسز کم ہوکر 369846 رہ گئے ہیں ، جو 146 دنوں میں سب سے کم ہے۔