نئی دہلی //وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد پٹری پر واپس آ رہی ہے۔سیتارمن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ خوردہ مہنگائی6 فیصد سے نیچے آ گئی ہے اور بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔پٹرول قیمتوں میں کمی کے لئے ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایندھن پر دی گئی بھاری سبسدی کے عوض میں کی جا رہی ادائیگی کے سبب ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستوں کو ساتھ بیٹھ کر پٹرولیم کی اونچی قیمتوں کے مسئلہ کے حل کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔