سرینگر// حکام نے جموں کشمیر کا دورہ کرنے والی پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کیلئے ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں کے چیف ایگزیکٹو افسراں اور سب ڈویژنل مجسٹریٹوں کو لیزان افسراں نامزد کرنے کا اعلان کیاہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے منگلوار کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا’’اس بات کی ہدایت دی جاتی ہے مرکزی زیر انتظام خظہ جموں کشمیر میں دورہ کرنے والی پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کیلئے ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ چیف ایگزیکٹو افسراں اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ لیزان افسراں ہوںگے‘‘۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں اور سرینگر کے علاوہ جموں میونسپل کارپوریشن اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنراں،سرینگر اور جموں میں پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کے لیزان افسراں کے طور پر اپنی خدمات کو انجام دیںگے۔