جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سرول علاقے میں بدھ کی صبح ایک نہر سے ایک زندہ شیل بر آمد کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے اگراتی سرول علاقے میں آج ایک نہر سے ایک زندہ شیل بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ شیل فوج کے ٹریننگ اسکول کے نزدیک پایا گیا جس سے لگتا ہے کہ شاید یہ شیل فوج کا ہی ہے۔