سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کے کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) ونگ نے بدھ کے روز علیحدگی پسند لیڈر ظفر اکبر بٹ اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ سے ایک خاتون سمیت چھ افراد کو پاکستان کے کالجوں میں ایم بی بی ایس سیٹیں بیچنے کے کیس میں گرفتار کرلیا۔یہ کیس گذشتہ برس درج کیا گیا تھا۔
انٹلی جنس ایجنسی سی آئی کے نے ایک بیان میں گرفتار افراد کی شناخت محمد اکبر بٹ عرف ظفر بٹ ، چیئرمین سالویشن موومنٹ ، فاطمہ شاہ ، اہلیہ نثار احمد شاہ پالالن سمیت چھہ افراد شامل ہیں۔
سی آئی کے نے کہا کہ دو مزید ملزمان جن کے خلاف ”کافی شواہد موجود ہیں“ گرفتاری سے بچ رہے ہیں اور ان دونوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا“۔