سرینگر//رسوئی گیس کی قیمت میں بدھ کے روز مزید25روپے فی سلنڈراضافہ کیاگیا ،اوراب غیرسبسڈی والے رسوئی گیس سے بھرے 14.2کلوگرام سلنڈرکی قیمت نئی دہلی میں 859روپے ہوگئی ہے ۔یہ رسوئی گیس کے سلنڈروں کی قیمت میں مسلسل دوسرے ماہ کیا جانے والا اضافہ ہے۔ جولائی 2021میں رسوئی گیس یعنی ایل پی جی سلنڈرکی قیمت میں25روپے 50پیسے کااضافہ کرنے کے بعدمسلسل دوسرے ماہ بھی رسوئی گیس سلنڈرکی قیمت میں اضافہ کیاگیا ہے ۔نئی ریٹ کے حساب سے اب نئی دہلی میں صارفین14.2کلووزنی ایک گیس سلنڈر859روپے میں خریدسکتے ہیں ۔یکم اگست کو غیر سبسڈی والے ایل پی جی کے نرخوں میں اسی تناسب سے اضافہ کیا گیا تھا۔