راجوری//ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کے تبادلے میں فوج کا ایک آفیسر ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب علاقے میں فورسز آپریشن کے دوران طرفین میں معرکہ چھڑ گیا۔
اس معرکہ آرائی کے آغاز میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی ہوا تھا اور وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے کہا کہ جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان تھنہ منڈی کے گاو¿ں تریوک میں معرکہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ راشٹریہ رائفلز کا ایک جے سی او گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی طبی مرکز پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حکام نے بتایا کہ پورے علاقے کو سخت محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور فوجی آپریشن جاری ہے۔