سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کی صبح اس وقت پھر سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل 3.6ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ادھم پورہ بتایا گیا ہے ۔ جمو ں کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلہ علی الصبح 5بجکر 8منٹ پر آیااور اس کی شدت ریکٹر سکیل پر3.6ریکارڈ کی گئی۔