سرینگر // جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر جمعہ کو متاثرین کی تعداد میں اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 46ہزار 864ٹیسٹ کئے گئے جن میں 9مسافروں سمیت 159افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس دوران جموں صوبے میں ایک اور شخص وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4401ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں مزید 159افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں36جموں جبکہ 123کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے 123افراد میں 5بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 118مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 123متاثرین میں سرینگر میں 29،بارہمولہ میں 8،بڈگام میں 4،پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 14،اننت ناگ میں 25،بانڈی پورہ میں 11،گاندربل میں 8،کولگام میں 22 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 1ہزار 272ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2240بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 36افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 4بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 32مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 8اضلاع میں 36افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ جموں کے 36متاثرین میں جموں میں 10، ادھمپور میں 1،راجوری میں 6،ڈوڈہ میں 14،سانبہ میں 1،کشتواڑ میں 1،پونچھ میں 2،رام بن میں 1جبکہ کٹھوعہ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 678تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے ۔ مرنے والے شخص کو چند قبل اسپتال میںداخل کیا گیا جہاں وہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد بڑھکر 2161ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا37 ہزار کیسز،540ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی //ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے 37 ہزار،571 نئے کیسزسامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد میں 524 کی کمی درج کی گئی ہے ۔ ملک میں جمعرات کو 54 لاکھ 71 ہزار 282 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اوراب تک 57 کروڑ 22 لاکھ 81 ہزار 488 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37،571 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 58 ہزار 829 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 36 ہزار 555 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 61 ہزار 635 ہو گئی ہے ۔اس دوران ایکٹو کیسز 524 کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 605 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 540 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 33 ہزار 589 ہو گئی ہے ۔