اننت ناگ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ مختلف جاری دیہی ترقیات اور بجلی کے ترقیاتی کاموں کا معائینہ اور سیاحتی منظر نامے کا جائزہ لیا جاسکے۔مشیر موصوف کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ محمد یوسف گورسی ، یوایل بی ممبران ، ایم ڈی ،جے کے ٹی ڈی سی ، ایس اِی ، جے کے پی ڈی سی ایل ، اے ڈی ڈی سی، ایس ڈی ایم ڈورو اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔مشیر بصیر احمد خان نے ایس بی ایم کے تحت آر ڈی ڈی کے ذریعہ ڈرین میں یا ترا روٹ کے ساتھ تعمیر کئے جانے والے سی ایس سی کا معائینہ کیا۔ بی ڈی او نے مشیر کو جانکاری دی کہ کمپلیکس میں چار سینٹری پوائنٹس ہیں ۔ مشیر موصوف نے کہا کہ اِس کی سہولیات کو کم سے کم وقت میں فعا ل بنائیں او راَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے رسیونگ سٹیشن شمپورہ کا معائینہ کیا جسے 3.7 ایم وی اے سے بڑھا کر 20ایم وی اے کیا گیا ہے ۔ چیف اِنجینئر جے کے پی ڈی سی ایل نے مشیر کو جانکاری دی کہ شہر میں اس کے احسن استعمال کے لئے کیبلنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایات دیں کہ وہ 8ستمبر سے درختوں کی شاخ تراشی کا تیسر ا مرحلہ شروع کریں جیسا کہ گزشتہ میٹنگوں میں ہدایت دی گئی ہے ۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ میٹرنگ کا عمل تیز کیا جائے اور بوسیدہ کھمبے اور تاروں کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔اُنہوں نے پی ڈی ڈی کے مکمل عمل کے لئے 30ستمبر کی ٹائم لائن مقرر کی تاکہ آنے والی سردیوں میں اس علاقے کو مؤثر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔مشیر بصیر خان نے وَن پوہ میں منریگا کے تحت آر ڈی ڈی کے بنائے ہوئے کھیل میدان اور کریٹ بنڈ کا بھی معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے کھیل میدان سے متصل نالہ پر کریٹ کا کام مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔بعد میں مشیر موصوف نے ٹائون ہال قاضی گنڈ میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی اور وہاں ڈی ڈی سی چیئرمین ، ڈی ڈی سی ارکان ، بی ڈی سی چیئرپرسن قاضی گنڈ ، پریذیڈنٹ ایم سی قاضی گنڈ ، دیگر پی آر آئی اور یو ایل بی ممبران ، ایم ڈی ، جے کے ٹی ڈی سی ، سی اِی جے کے پی ڈی سی ایل ، اے ڈی ڈی سی ، ایس ڈی ایم ڈورو تحصیلدار اور بی ڈی اور قاضی گنڈ ، اے ڈی ٹوراِزم پہلگام ، ایگزنزاور آر ای ڈبلیو ، پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای کے دیگر انجینئران ، ٹریڈ اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے علاوہ اَوقاف اور سول سوسائٹی کے اَرکان نے شرکت کی۔بصیر خان نے تمام محکموں میں عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ کام کی رفتار میں سرعت لائیں تاکہ جاری سیزن میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے۔مشیر موصوف نے کھیل بنیادی ڈھانچے او رسٹیڈیم کی ترقی کے حوالے سے ایک مطالبے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر پنچایت میں کھیل میدان اور دیگر متعلقہ سہولیات تیار کی جارہی ہیں ۔ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ سے کہا کہ وہ علاقے میں کھیل میدانوں کی ترقی کے لئے اراضی کی نشاندہی کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمروں ، کھمبوں اور تاروں کا مناسب ذخیرہ دستیاب رکھا جارہا ہے اور اِس سلسلے میں ضلع سے تقاضا بھی طلب کیا گیا ہے۔مشیر موصوف نے کووِڈ وبائی بیماری کے بارے میں کہا کہ کووِڈ اَبھی ختم نہیں ہوا ہے اور ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے لوگوں کو حفاظتی اقدامات کم نہیں کرنا چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس خطرناک بیماری پر مؤثر قابو پانے کو یقینی بنانے کے لئے اگلے 100دِنوں کے لئے کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) پر عمل کرنا ضروری ہے ۔اُنہوں نے لوگوں پر زور د یاکہ وہ ٹیکہ کاری مہم بھرپور طریقے سے حصہ لیں تاکہ صد فیصد آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں ۔